4 مئی، 2026، 4:29 PM

لبنان میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے، حزب اللہ کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

لبنان میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے، حزب اللہ کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان میں کسی قسم کی جنگ بندی موجود نہیں کیونکہ اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان میں بفر زون (محفوظ پٹی) بنانے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور ایسا کوئی علاقہ نہ پہلے موجود تھا اور نہ آئندہ قائم ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ لبنان کو اپنی سیکیورٹی کے لیے ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں۔ 

نعیم قاسم نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ حزب اللہ اپنی مسلح مزاحمت جاری رکھے گی تاکہ اسرائیل کو لبنان میں کسی قسم کی مضبوط موجودگی قائم کرنے سے روکا جا سکے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں مزاحمت ہی لبنان کے دفاع کی بنیادی حکمت عملی ہے۔

News ID 1939130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha